Posts

Showing posts from March, 2018

Abdul Gani Malik sahib : A man of his time from Bhalessa

Image
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ  ور پیدا  تاریخ گواہ ہے کہ کسی قوم یا خاندان؛ اہل خانہ کے کارہائے نمایاں کے پس منظر میں جہاں افراد کے ذاتی اوصاف، افکار کی پاکیزگی، عزم و ہمت کا تسلسل او ر مقصد کے حصول کے لئے سچی لگن کا کارفرما ہونا ضروری ہے، وہاں ایک ایسے رہبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جو نہ صرف اعلیٰ خوبیوں کا مالک ہو بلکہ اپنے قافلہ میں شامل تمام افراد کی قوت کو یکجا کرنے ، اس سے کام لینے اور اسے درست سمت میں رواں دواں رکھ کر منزلِ مقصود سے ہمکنار کرنے کا جوہر بھی رکھتا ہو ! مرحوم جناب عبدالغنی ملک بھی ایسے ہی ایک کردار تھے۔   جناب عبدالغنی ملک صاحب   کی وفات نے پورے بھلیس کو اداس کر دیا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل دکھی ہے۔ خصوصا" بھلیس ضلع ڈوڈہ کا ملک خاندان۔، جو انسانیت کے  خدمت گار؛ نڈر، دیانتدار، باکردار ، باوقار ، باہمت ، باوفا، خوددار، صداقت پسند، نفاست اور عزم و ہمت کا پیکر بن کر اپنے خون ِ جگر سے ایسی تابندگی بخشی جس کی چمک دمک ان کے پورے خاندان کو تھی۔   ان کے کردار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے جب  دوسرےمذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کی آخری رسومات میں شا