Abdul Gani Malik sahib : A man of his time from Bhalessa

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا تاریخ گواہ ہے کہ کسی قوم یا خاندان؛ اہل خانہ کے کارہائے نمایاں کے پس منظر میں جہاں افراد کے ذاتی اوصاف، افکار کی پاکیزگی، عزم و ہمت کا تسلسل او ر مقصد کے حصول کے لئے سچی لگن کا کارفرما ہونا ضروری ہے، وہاں ایک ایسے رہبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جو نہ صرف اعلیٰ خوبیوں کا مالک ہو بلکہ اپنے قافلہ میں شامل تمام افراد کی قوت کو یکجا کرنے ، اس سے کام لینے اور اسے درست سمت میں رواں دواں رکھ کر منزلِ مقصود سے ہمکنار کرنے کا جوہر بھی رکھتا ہو ! مرحوم جناب عبدالغنی ملک بھی ایسے ہی ایک کردار تھے۔  جناب عبدالغنی ملک صاحب   کی وفات نے پورے بھلیس کو اداس کر دیا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل دکھی ہے۔ خصوصا" بھلیس ضلع ڈوڈہ کا ملک خاندان۔، جو انسانیت کے  خدمت گار؛ نڈر، دیانتدار، باکردار ، باوقار ، باہمت ، باوفا، خوددار، صداقت پسند، نفاست اور عزم و ہمت کا پیکر بن کر اپنے خون ِ جگر سے ایسی تابندگی بخشی جس کی چمک دمک ان کے پورے خاندان کو تھی۔  ان کے کردار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے جب  دوسرےمذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کی آخری رسومات میں شامل ہو ئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے والد محترم مرحوم محمد مقبول ملک جو کہ ایک نامی گرامی کاریگر گذرے ہیں۔  والد محترم نے انہیں نزدیکی اسکول میں موصول تعلیم کےلیے داخل کرایا۔ تعلیمی سفر کے بعد وہ محکمہ ماحولیات میں ملازمت اختیار کرلی۔  اپنی سچائی کا جیتا جاگتا ثبوت ملک صاحب تھے۔ وہ علاقے کے نوجوانوں کو اچھی تعلیم و تربیت اختیار کرنے کی تلقین کرتے رہتے تھے۔ ان کے فرذند مفتی مرتضی جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ عربی میں تحقیقی اسکالر ہیں۔ ان سے چھوٹے فرند مظفر علی ملک ریاست کے اہم پوسٹ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل جموں؛ اور تیسرے فرزند مدسر ملک بطور استاد تعینات ہیں۔ عبدالغنی ملک صاحب ان والدین کے لئے پریرتا ہیں جو اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ عبدالغنی ملک صاحب علاقہ نیلی و بھلیس میں ان کی سچائی، دیانتداری؛ بہادری کے کے لئے جانے جاتے تھے۔  ملک خاندان کا یہ دیدہ ور مورخہ 24 مارچ 2018 کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے !   دعاے مغفرت کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ! 

Comments

Popular posts from this blog

Mohammed Yasin Haqqani Bhalessi: A Poet, Naat Khawan, and Inspirational Teacher

Unsung heroes of Bhalessa

Soti Jawali Bal Padri Road in Bhalessa : A Source to reach the hitherto unreached Populace